نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کی سیکیورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی گئی

منگل 26 جون 2018 15:36

نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کی سیکیورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی ہدایت پر نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کی سیکیورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی گئی۔ گزشتہ روز نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے نیب ہیڈکواٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ہیڈکواٹرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد نے نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کی سیکیورٹی پولیس کمانڈوز کے حوالے کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا تھا کہ ماضی میں نیب ہیڈکوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی مگر کرپشن کیخلاف بلاتفریق جہاد جاری رہیگا۔انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں، نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا۔