ویتنام پولیس اور سرحدی محافظوں نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں دو لاؤ شہریوں کو گرفتار کرلیا

منگل 26 جون 2018 15:39

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ویتنامی پولیس اور سرحدی محافظوں نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں دو لاؤ شہریوں کو گرفتار کرلیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دو لاؤ شہریوں کو ہاتینح میں بس اسٹیشن پر لاؤ کوچ میں سوار ہونے کے فوری بعد گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں جو ہو اسمگل کرکے ویتنام لے جارہے تھے گرفتاری کے بعد دونوں افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں ایک لاؤ شہری لاؤس سے ویتنام منشیات اسمگل کرنے کے لئے رقم دیکر یہ کام انکے سپرد کردیا تھا

متعلقہ عنوان :