کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 2 ارب65 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 26 جون 2018 15:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب65 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کیلئے 18کروڑ، قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے 3کروڑ، سیف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پراجیکٹ کیلئی2 کروڑ 50 لاکھ، چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کی چاردیواری کیلئے 2کروڑ 45 لاکھ، پمز میں نان ریڈی ایشن ڈائیگناسٹک سروسز کی اپ گریڈیشن کیلئی10کروڑ، ایف الیون ون میں ہوم اکنامک کالج کے قیام کیلئے 25 کروڑ 36 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

۔