کراچی ، مختلف علاقوں میں کارروائیوںک ے دوران 15سے زائد ملزما ن گرفتا ر

منگل جون 15:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائیوںکے دوران پولیس نے 15سے زائد ملزمان کوحراست میں لے لیاتفصیلات کے مطابق پیراورمنگل کی درمیانی شب کراچی کے علاقے فرنٹیئرکالونی میںپولیس کاکومبنگ آپریشن داخلی اورخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرمکمل طورپرسیل کردیااورکسی کوبھی علاقے سے باہریااندرجانے کی بالکل اجازت نہیں تھی ۔

پولیس نے آپریشن کے دوران 10مشکوک افرادکوحراست میں لے کرتھانے منتقل کردیاجہاںپرپوچھ گچھ اورکرمنل ریکارڈچیک کرنے کے بعدرہاکردیا،ادھرڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں پولیس نے کارروائی کررتے ہوئے منشیات فروش کاشف کوگرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی ،ادھرزمان ٹائون تھانے کی حدودکورنگی کوسٹ گارڈچورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسماعیل نامی شخص زخمی ہوگیا،ایوب گوٹھ پولیس نے مقابلے کے بعدتین موٹرسائیکل لفٹرکوگرفتارکرلیاجبکہ ملزمان کے دیگرتین ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان موٹرسائیکل لفٹراوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیں ملوث ہین،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل ،موٹرسائیکل کے پارٹس اورٹول باکس بھی برآمدہواہے ۔

(جاری ہے)

ادھرشرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصرکوگرفتارکرلیا،،پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زورپرشہری سے لوٹ مارکررہاتھاملزم ماضی میں بھی قتل اورڈکیتی کی وارداتیں کرچکاہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے