کراچی میں کل مون سون کی پہلی بارش کا امکا ن

منگل جون 15:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوبارش کی خوشخبری سنادی ہے ۔شہرمیں مون سون کی پہلی بارش بدھ ،جمعرات اورجمعہ کوہونے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرعبدالرشید کے مطابق شہرقائد میں بارش کاسلسلہ شروع ہونے لگاہے جبکہ مون سون سسٹم بھی کراچی میں داخل ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوشہرمیں بونداباندی ہوسکتی ہے جبکہ جمعرات اورجمعہ کوہلکی اورتیزبارش کاقوی امکان ہے ۔ابھی تومون سون شروع ہواہے اس لیے شہرمیں آئندہ ماہ مزیدبارش کابھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :