بھاشاڈیم پہلی ترجیح ،

کالا باغ ڈیم پر بحث کرنا فضول ہے،شہباز شریف

منگل 26 جون 2018 15:44

بھاشاڈیم پہلی ترجیح ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھاشاڈیم پہلی ترجیح ہے۔ کالا باغ ڈیم پر بحث کرنا فضول ہے۔کالا باغ ڈیم پر گفتگو بھی قومی اتحاد کو برباد کردے گی، صرف بھاشا ڈیم ہی مسائل کا حل ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم ہماری پہلی ترجیح ہوگی، بھاشا ڈیم کے لیے ہم نے تمام اقدامات کرلیے ہیں اور فزیبلٹی تیارہے بھاشا ڈیم میں ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

بھاشا ڈیم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں،اب جو بھی حکومت آئے گی اسے بھاشا ڈیم بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں چھوٹے ڈیم بھی بنیں گے،۔کالاباغ ڈیم پر جب تک سب متفق نہیں۔ہوجاتے کالاباغ ڈیم۔نہیں بنے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ا?بادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہمارے نوجوان بہت صلاحیت یافتہ ہیں،ترکی اور ملائیشیا میں نوجوانوں کو ہنر فراہم کر کے ترقی کے لیے استعمال کیا گیا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔

نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر مواقع سے فائدہ اٹھانا ہیشہباز شریف کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے، پہلے یہاں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،کراچی کا امن بحال کیا جس میں رینجرز اور پولیس نے اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے منصوبے پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم قدم ہے، بھارت کے مقابلے میں ہمارے پاس پانی کم ہے، گزشتہ 5 سالوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے، 10 ہزار میگاواٹ بجلی 5 سال میں پیدا کی جس کی مثال نہیں ملتی، پاور پلانٹس ماضی کے منصوبوں کے مقابلے میں آدھی قیمت پر لگے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ملک میں کاروبار کی سہولت کے لیے ون ونڈو ا?پریشن شروع کریں گے، گرین پاسپورٹ کی عزت کے لیے کشکول توڑنا ہوگا اور معیشت کو ترقی دینا ہوگی۔کراچی میں گرین لائن کے علاوہ تین نئی سروس چلائیں گے، شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تباہ ہوچکی یہ مسئلہ بھی حل کریں گے۔