شہباز شریف سے کراچی میں اقلیتی برادری کے وفد کی ملاقات

منگل 26 جون 2018 15:44

شہباز شریف سے کراچی میں اقلیتی برادری کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے کراچی میں اقلیتی برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق اقلیتی برادری کے وفد کی قیادت پاکستان سکھ کونسل کے صدر سردار رمیشن سنگھ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران اقلیتی برادری کے کردار کوسراہتے ہوئگ کہا کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردارقابل تعریف ہے۔

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ نے اقلیتوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے اقدامات کو سراہا اور شہباز شریف کا شکریہ بھی اداکیا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی اقلیتوں کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔جبکہ اس موقع پر سکھ برادری نے شہباز شریف کو گولڈن ٹیمپل کی شیلڈ دی۔جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعا بھی کی گئی۔