سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ،مہرین انور راجہ

منگل جون 15:44

سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ،مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمت میںاضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ، ابھی پٹرول کی قیمت میںاضافہ کیا گیا ہے اور اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کیاجارہا ہے ، مہنگائی کی نئی لہر سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ غیرمقبول فیصلے ہیں ان کو فیصلوں سے عوام سخت متاثر ہوں گے، ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ مہنگائی اہم مسئلہ بن گئی ہے ، کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا، عوام کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں ہے ،،عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے بجائے ان کی مشکلات میںاضافہ کیا جارہا ہے، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ، سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ سے ضرورت کی ہر شے مہنگی ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :