حلقہ کی عوام ایم ایم اے کی باکردار اور کرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دیں ، چوہدری محمود الاحد

منگل جون 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پی پی پی 170کے نامزد امیدوار چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام ایم ایم اے کی باکردار اور کرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دیں تاکہ پی پی 170 کو مسائل اور محرومیاں دور ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلینشیا ٹائون پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن میں اسد منظور بٹ ڈاکٹر ممتاز بٹ سالک ، ڈاکٹر سلیم عابد ، خواجہ فرقان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دینی جماعتیں متحد ہو کر ملک میں استعماری قوتوں کے پیروکار سیکولر طبقات کے مزموم عزائم کو ناکام بنائیں گئیں ،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے قیام اوراسلامی و خوشحال پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ملک بھر میں تمام امیدواران کرپشن جیسی لعنت سے پاک ہیں جنہیں عوام اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنا کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح صاف پینے کا پانی ، گلی محلے کی سٹریٹ لائٹس اور صحت و تعلیم ہو گی ۔پی پی 170 حلقہ کی عوام نے اگر ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا تو حلقہ کو مثالی بنا دوں گا اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں ۔