ویتنام بارشوں اور سیلاب کے باعث 15افراد ہلاک 11لاپتہ

منگل جون 15:44

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ویتنام میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15افراد ہلاک اور 11 لاپتہ ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنامی حکام نے بتایا کہ صوبہ ہاگیانگ میں گھر کی چھت گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15افراد ہلاک ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ لائی چایو میں 11 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوکر لاپتہ ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر83 رہائشی گھر بھی تباہ ہوگئے ہین جسکے باعث ہزروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

متعلقہ عنوان :