شام دارلحکومت دمشق میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کے نزدیک دو اسرائیلی میزائل گرے ہیں، رپورٹ

منگل 26 جون 2018 15:44

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) شام کے دارلحکومت دمشق میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کے نزدیک دو اسرائیلی میزائل گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دمشق میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کے نزدیک دو اسرائیلی میزائل آگرے ہیں تاہم میڈیا رپورٹ میں اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں دریں اثناء مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل گرنے کے بعد درمیانے درجے کا ایک دھماکہ بھی ہوا ہے

متعلقہ عنوان :