سعودی عرب میں 2013 ء سے 2015 ء کے دوران خواتین وکلاء کی تعداد میں240 فیصد اضافہ

منگل 26 جون 2018 15:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب میں 2013 ء سے 2015 ء کے دوران خواتین وکلاء کی تعداد میں240 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 280 خواتین وکلاء کام کررہی ہیں جبکہ 5 سال قبل ان کی تعداد 10 تھی۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران وزارت انصاف نے 77.5 فیصد لائسنس خواتین وکلاء کو لائسنس جاری کئے ہیں جبکہ 2018ء میں 95 خواتین وکلاء کو وکالت کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :