ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان نے چارج سنبھا لیا،

پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلا می دی

منگل جون 15:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) نوتعینات ڈی پی او ہری پور کیپٹن (ر) منصور امان نے چارج سنبھا لیا، ان کو چترال سے تبدیل کر کے ہری پور تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چترال سے ہری پور تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے چارج سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلا می دی جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیڈ ٹ محمد صابر اور ڈی ایس پی سرکل صدر ذوالفقار جدون نے ان کو ہری پور کے حوالہ سے بریفینگ دی اور سٹا ف سے تعارف کروایا۔

متعلقہ عنوان :