ہری پور کے عوام نے تبدیلی کا نعرہ لگا لیا ہے،

20 ہزار کی لیڈ لے کر اسمبلی جائوں گا، اعجاز درانی

منگل 26 جون 2018 15:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ہری پور کے عوام نے تبدیلی کا نعرہ لگا لیا ہے، 20 ہزار کی لیڈ سے جیت کر عوام کے حقوق کے حصول کے لئے اسمبلی جائیں گے، میرا دامن صاف ہے، نہ گلی، نالی اور سڑکوں سے کمیشن کے الزامات ہیں اور نہ پچاس پچاس ہزار لیکر نوکریاں دینے کا الزام ہے، وزارت اپنی شفافیت کی بنا پر ملی تھی، عوامی امنگوں پر کل بھی پورا اترا تھا اور آئندہ بھی پورا اتریں گے، رابطوں کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور اپنے ووٹروں اور سپوٹروں کی نگرانی سپہ سالار کی طرح کریں گے، کسی کو اپنے ساتھیوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے صوبائی امیدوار حلقہ پی کی40- اعجاز علی خان درانی نے موضع کاگ جامعہ نسیم ٹائون محلہ درویش محلہ موتیاں سرائے صالح کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہر ممالک میں ماضی کے جن وزراء نے پراپرٹی بنائی سب سے وہ آگاہ ہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب 25 جولائی کو ہو گا، عوام کی محبت سے ثابت ہو چکا ہے کہ ہری پور کے غیور عوام گلی نالی اور سڑکوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، نوجوان روزگار کی فراہمی، اچھی صحت اور اعلیٰ تعلیمی ادارے بنانے والوں کو پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :