ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 15 سے مرتضیٰ جاوید عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کرنے کے خلاف

سرداد مہتاب گروپ کا قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ

منگل 26 جون 2018 15:48

ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 15 سے مرتضیٰ جاوید عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 15 سے مسلم لیگ (ن) نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو ٹکٹ جاری کرنے کے خلاف سرداد مہتاب گروپ نے احتجاجاً ایک قومی اور 4 صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امیدواروں نے اپنے ٹکٹ سردار مہتاب کے حوالہ کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے سردار مہتاب عباسی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی، ایبٹ آباد سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شہریار مہتاب، عنایت الله خان، سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور سردار فرید کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ناراض امیدواروں نے این اے 15 سے سردار مہتاب کو ٹکٹ نہ ملنے پر ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 16، پی کی36، پی کے 37، پی کے 38 اور پی کے 39 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سردار مہتاب احمد عباسی کو واپس کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 16 کیلئے سردار مہتاب کے فرزند شہر یار مہتاب، پی کے 36 کیلئے سردار فرید، پی کے 37 کیلئے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، پی کے 38 کیلئے ارشد خان اور پی کے 39 کے لئے عنایت الله خان کو ٹکٹ جاری کئے تھے۔