شیروان کے علاقہ کوٹھیالہ مصر میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے خودکشی کر لی

منگل 26 جون 2018 15:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شیروان کے علاقہ کوٹھیالہ مصر میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے خود پر فائر کر کے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شیروان سعید خان کے مطابق مصر کوٹھیالہ میں 32 سالہ نوجوان عاصم شعیب ولد اورنگزیب نے گھریلو تنازعہ پر اپنے آپ پر فائر کر کے خودکشی کر لی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی گئی۔ متوفی کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔ تھانہ شیروان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔