ہری پور کے فیڈرز پر 28 اور 30 جون کو بوجہ مرمتی بجلی بند رہے گی

منگل 26 جون 2018 15:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ہری پور کے مختلف فیڈرز پر بوجہ مرمتی بجلی بند رہے گی۔ ایکسیئن واپڈا سٹی ہری پور کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلانیہ کے مطابق 66 کے وی گرڈ سٹیشن سنٹرل جیل پر بوجہ مرمتی ضروری کام کے سبب 28 اور 30 جون کو ریحانہ فیڈر، میر پور فیڈر، بائیاں فیڈر، این ٹی آر سی فیڈر اور ٹی آئی پی فیڈر پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :