محکمہ تعلیم ہری پور نے ایس ایس ٹی پوسٹ کیلئے این ٹی ایس پاس خواتین امیدواران کی فائنل میرٹ لسٹیں جاری

منگل 26 جون 2018 15:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) محکمہ تعلیم زنانہ ہری پور نے ایس ایس ٹی پوسٹ کے لئے این ٹی ایس پاس خواتین امیدواران کی فائنل میرٹ لسٹیں جاری کر دیں، لسٹیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں آویزاں کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور جعفر منصور عباسی کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام این ٹی ایس پاس امیدواران جو ایس ایس ٹی جنرل، بائیو کیمسٹری اور فزکس میتھ کی پوسٹ کیلئے میرٹ پر آئی تھیں اور انٹرویو کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں، کی حتمی میرٹ لسٹیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پور میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ لسٹوں میں اپنے کوائف چیک کر لیں اور کسی بھی قسم کے اعتراض یا تصحیح کی صورت میں اپنی اپیلیں 29 جون 2018ء تک دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ہری پور واقع ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بلاک سی ہری پور میں جمع کروا دیں جس کے بعد کسی بھی قسم کی کوئی اپیل کسی بھی فورم پر قابل قبول نہیں ہو گی اور میرٹ پر آنے والی امیدواران کے کوائف بھرتی کے لئے ڈائیریکٹو ریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ ایجوکیشن کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :