بھکر، پریذائیڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد

منگل جون 15:49

بھکر۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن2018ء کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھکر سمیت ضلع کی چاورں تحصیلوں میں پریذائیڈنگ آفیسر‘ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماسٹرٹرینر ظفر اللہ خان نیازی نے شرکا کو ٹریننگ دیتے ہوئے کہا کہ دستور پاکستان کے آرٹیکل218کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ آزادانہ ‘ منصفانہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولنگ عملہ کی تعیناتی اور مناسب تربیت ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ انتخابات کے دوران غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی اور اس عمل کی کامیابی کی راہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل کو نہایت موثر عمدہ ‘ اور قانون کے مطابق منصفانہ اور شفاف طریقہ سے مکمل کرانے کیلئے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا ہے۔

اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء کو الیکشن کے روز پولنگ عملہ کے کردار اور ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں ماسٹر ٹرینر محمد خلیل پراچہ،مس فرزانہ اور ماسٹر ٹرینر میڈم سیما ظفر نے تفصیلی آگاہی دی۔واضح رہے کہ یہ ٹریننگ 25-6-2018سی12-7-2018تک ضلع کی چاروں تحصیلوں میں منعقد کی جائیگی جس میں 30تیس آفیسرز شامل ہونگے اور اس طرح کل721پریذائیڈنگ آفیسرز اور721سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کویہ ٹریننگ کرائی جائے گی۔