پی ٹی آئی بھکر کے رہنما طارق خان نیازی امیدوار عامر عنایت خان شہانی کے حق میں دستبردار

منگل جون 15:49

بھکر۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بھکر کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 92 طارق خان نیازی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار عامر عنایت خان شہانی کے حق میں دستبردار ہو گئے، انتخابی مہم بھی چلانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما طارق خان نیازی جو پارٹی کے بانی اراکین میں سمجھے جاتے ہیں اور ہر دور میں پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے نے حلقہ پی پی 92 بھکر سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور الیکشن کمپئین بھی شروع کی تھی لیکن پارٹی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ ر حلقہ پی پی 92عامر عنایت خان شہانی کے حق میں دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر ایک پروقار سادہ تقریب ان کے آفس میں منعقد کی گئی جہاں امیدوار حلقہ این اے 98 ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ، امیدوار پی پی 92عامر عنایت خان شہانی ،نواز خان نیازی ،فرحان نثار ،ضیاء اللہ اعوان، ویمن ونگ کی عاصمہ رضوی اور دیگر بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ اور عامر عنایت شہانی نے طارق خان نیازی کا ان کے حق میں دستبرداری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔