پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن منایاگیا

منگل 26 جون 2018 15:49

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن منگل کو منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد منشیات کے مضر اثرات، انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے آگاہی اور نشئیوں کو منشیات کے استعمال سے روکناہے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز ، سیمینارز ، واکس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ما ہرین کے مطا بق منشیات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر متعدد قوانین موجود ہیں اور انسداد منشیات کے بہت سے نیٹ ورک بھی قائم کئے گئے ہیں لیکن پھربھی یہ لعنت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم انسداد منشیات کے موقع کی مناسبت سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوملک میں منشیات کے استعمال کیخلاف آ گاہی دینے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کر نا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :