اوکاڑہ یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

منگل جون 15:49

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس پرسوں جمعرات کو ہوگا، سرچ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں امیدواروں کی سکروٹنی کی جائیگی،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میںمستقل وائس چانسلرکی تقرری کیلئے کل145امیدواروںنے درخواستیںجمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

تجربہ،عمر، کوالیفیکیشن کی بنیاد پر سکروٹنی کی جائیگی جس کے بعد حتمی امیدواروںکو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز جاری کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی کیلئے ایچ ای ڈی کی طرف سے بنائی گئی۔ سرچ کمیٹی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کنوینئر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف ،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ، سابق پرنسپل کنیئرڈ کالج میرافیلبوس اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :