پاکستان میڈیکل سائنسز کی پرائیویٹ کارپارکنگ فیس میں اضافہ

منگل 26 جون 2018 15:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کی پرائیویٹ کارپارکنگ فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 20 روپے کی بجائے اب 30 روپے کار پارکنگ وصول کی جارہی ہے۔ شہریوں نے پمز ہسپتال انتظامیہ سے کارپارکنگ کی فیس میں اضافے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پمز ہسپتال میں گاڑی پارک کرنے والے عمار خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ کار پارکنگ فیس میں خود ساختہ اضافہ واپس لیا جائے۔

کارپارکنگ کی جگہ ہموار نہیں ہے اور نہ ہی اسے پختہ کیا گیا ہے۔ بارش کے دوران پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے پیدل ہسپتال میں داخل ہونا مشکل ہوجاتاہے کیونکہ اس جگہ پر بارش کا پانی کھڑا ہوجاتاہے۔ انہوں نے پمز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کارپارکنگ کی جگہ کو پختہ کیا جائے اور خود ساختہ اضافہ واپس لیاجائے۔