مشتاق یوسفی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندہ ادبی شخصیت تھے، ڈاکٹر غضنفر مہدی

منگل 26 جون 2018 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ادبی تنظیم دائرہ کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ مشتاق یوسفی ایک عہد سازعالمی سطح پر پاکستان کی نمائندہ ادبی شخصیت تھے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو تنظیم دائرہ کے زیر اہتمام مشتاق یوسفی کی یاد میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہدی نے کہا مشتاق یوسفی نے اپنی پرکشش تحریروں کی وجہ سے عالمی سطح پر بڑا نام کمایا ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح جوش اور فیض کا نام شاعری میں لیا جاتا ہے اسی طرح نثر اور مزاح نگاری میں مشتاق یوسفی کی تحریروں کو پرکھا جاتا ہے۔تعزیتی اجتماع سے ڈاکٹر انعام الحق جاوید، احسان کبریا اور پروفیسر احسان اکبر نے مشتاق احمد یوسفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے ادب میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کافی عرصے تک پر نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :