مدینہ منورہ میں سرکار ی زمینوں پر قابضین کے خلاف کارروائی،

9 لاکھ مربع میٹر زمین واگزار

منگل 26 جون 2018 15:54

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مدینہ منورہ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 9 لاکھ مربع میٹر زمین خالی کرا لی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلدیہ کے شعبہ انسداد تجاوزات سیل کے سیکرٹری سعود العنزی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شعبے کی نگران ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرکار اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 لاکھ مربع میٹر زمین قابضین سے خالی کرا لی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر سے قبضہ ختم کرانے کے لیے کی جانے والی کارروائی سے قبل تجاوزات کے خاتمے کے لیے قابضین کو نوٹسسز بھی جاری کیے گئے جن میں تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن درج تھی جس کے گزرنے کے بعد ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :