بھارت میں بارات کو کھانا کھلانے کے دوران ہنگامہ،

دلہن کا رشتہ دار ہلاک،11 زخمی

منگل جون 15:54

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بھارت میں بارات کو کھانا کھلاتے وقت فریقین میں تصادم ہوگیا سے ایک نوجوان ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی پنجاب کے موضع بسنت پور میں آنے والی بارات میں مہمانوں کو کھانا کھلایا جارہا تھا کہ باراتیوں اور دلہن کے گھر والوں میں کسی بات پر تقرا ر ہوئی جو تصادم کی صورت اختیار کر گئی جس کے نتیجے میں لاٹھیوں کے وار لگنے سے دلہن کا رشتہ دار وشال پٹیل موقعے پر ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردیا ہے ۔