ویت نام میں مٹی کا تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک، 12 لا پتہ

منگل 26 جون 2018 15:54

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شمالی ویت نام میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 لا پتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی ویت نام کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچادی ، لائی چائو کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 5 جبکہ ہاگیانگ شہر میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں 12 افراد بہہ گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا جاری سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام کی جانب سے عوام کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ ویت نام میں ہر سال سینکڑوں افراد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :