ن لیگی امیدواراکمل باری کا اللہ اکبرتحریک میں شمولیت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی قیادت سے 5کروڑ روپے میں ایم این اے کا ٹکٹ فروخت کیا،ملک ریاض جیسے کرپٹ شخص کوٹکٹ دنیا اس کی واضح مثال ہے،کل پریس کانفرنس میں اہم رازافشاں کروں گا۔این اے 123سے ن لیگی امیدواراکمل باری کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 15:08

ن لیگی امیدواراکمل باری کا اللہ اکبرتحریک میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور انتخابی حلقہ این اے 123سے امیدواراکمل باری نے اللہ اکبرتحریک میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔اکمل باری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے 5کروڑ روپے میں ایم این اے کا ٹکٹ فروخت کیا،ملک ریاض جیسے کرپٹ شخص کوٹکٹ دنیا اس کی واضح مثال ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے این اے 123سے امیدوار برائے قومی اسمبلی اکمل باری نے اللہ اکبر تحریک میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،اکمل باری کل حلقے کی موجودہ صوتحال اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرینگے،اکمل باری نے کہا ن لیگ کی قیادت نے تین سے پانچ کروڑ میں ایم این اے کو ٹکٹ فروخت کیا،ملک ریاض جیسے کرپٹ شخص کو دوبارہ ٹکٹ دینا اس کی واضع مثال ہے،جو شخص گزشتہ پانچ سالوں میں حلقے میں داخل نہیں ہوا اس کو پھر ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے،شریف فیملی نے قبضہ گروپوں اور کرپشن زدہ افراد کو نوازنے کا ٹھیکہ لیا ہے کیوں یہ لوگوں ان کو کرپشن میں برابر کا حصہ دیتے ہیں، اللہ اکبر تحریک میں شمولیت کا فیصلہ حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے کیا گیا ،اس حوالے سے کل پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کرونگا اور ن لیگ ک قیادت کی دوغلی پالیسی کا پول بھی کھولوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملی مسلم لیگ اور تحریک اللہ اکبر نے الیکشن میں ملکراپنے امیدوار کھڑے کیے لیکن ملی مسلم لیگ پرالیکشن لڑنے پرپابندی کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم لاہور میں ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک ملکر اپنا مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اکمل باری نے ہر جگہ پرپارٹی قیادت کا دفاع کیا اور مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا بھی اہم رکن بھی رہ چکا ہے۔