محکمہ زراعت کی کپاس کو رس چوسنے والے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

منگل جون 15:57

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) محکمہ زراعت نیکپاس کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں اور اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں،اگر کسی جگہ پر مذکورہ کیڑوں کے حملے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں ۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں انھوں نے کہاکہ تھرپس کی مادہ نرم پتوں اور شاخوں پر گروہ کی شکل میں انڈے دیتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اور بچے دونوں پتوں کو رگڑ کر رس چوستے ہیں جس سے پتوں کی نچلی سطح چاندی کی طرح سفید چمکدار ہو جاتی ہے اور کپاس کے چھوٹے پودوں کے پتے رس چوسنے کی وجہ سے چُڑ مُڑ ہو جاتے اور پیالہ نما شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تھرپس کے تدارک کیلئے کسّی، کھرپہ، کسولہ یا ہل کی مدد سے گوڈی کریں تاکہ زیر زمین انڈوں سے بچے نکل کر تلف ہو جائیںنیز کاشتکار فصل کی ہلکی آبپاشی کریں اور تھرپس کے حملہ سے متاثرہ پودوں کی چھدرائی کر کے فالتو پودے نکال دیں۔انہوںنے بتایاکہ مائٹس جوؤں کے بچے اور بالغ دونوں فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ جسامت چھوٹی ہونے کی وجہ سے ابتدائی حملہ کے وقت کاشتکار کو ان کی موجودگی کا پتہ نہیں چلتا اور شدید حملہ کی وجہ سے فصل تباہ ہو جاتی ہے نیز حملہ شدہ پتے بہت چھوٹے رہ جاتے اور اوپر کو مڑنے سمیت سخت ہو کر بھربھرے ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ مائٹس کے تدارک کیلئے کاشتکار فصل پر خصوصی توجہ دیں اور متاثرہ پتے و پودے توڑ کر زمین میں دبا دیں۔

متعلقہ عنوان :