یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے سینڈیکیٹ نے نئے مالی سا ل کے بجٹ کی منظوری دیدی

منگل جون 15:57

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے 55th اجلاس میںگذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2018-19 ء کیلئی3 ارب 97 کرو ڑ روپے بجٹ کی منظوری دیدی۔ وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اُنہو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئی2 ارب 33 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیںجن میں 2 ارب 8 کروڑ روپے کی رقم جاری تر قیا تی پراجیکٹس پر خرچ کی جائیگی جبکہ 26 کروڑ روپے رواں مالی سال میں شروع ہو نے والے پرا جیکٹس کیلئے مختص گئے ہیں ۔

مالی سال 2018-19 میںنئے پراجیکٹ لائیوسٹاک سیکٹر ڈیویلپمنٹ تھرو کپیسٹی بلڈنگ الائیڈ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پر کام شرو ع کیا جا ئیگا جس کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کی کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کریگا، ایک اور نیا پرا جیکٹ جس کا عنوا ن ’’پرو ڈکشن انہانسمنٹ آف لا ئیو سٹاک تھرو ایکسٹینشن سروسز اینڈ ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر‘‘ ہے جس کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس کی فنڈنگ حکو مت پنجا ب کریگی۔

(جاری ہے)

وائس چا نسلر نے بتا یا کہ راوی کیمپس پتو کی میں جاری تر قیا تی پرو گرامزکی تحقیقی سہو لیات کو بڑ ھا نے کیلئے 60 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے، چولستان یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز بہا ولپور کیلئے 1ارب 20کرو ڑروپے ، راوی کیمپس پتوکی میں ہی قائم کئے جا نے والے ٹر یننگ سینٹر فار بائیو لوجکس کیلئے 14کرو ڑ 54 لا کھ روپے ، ان سروس ٹر یننگ فیسیلیٹیز آف ایڈوانسڈ ویٹرنری ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ فار ویٹرنری پروفیشنلز پراجیکٹ کیلئے 8 کرو ڑ 50 لاکھ رو پے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سنٹرفار لائیو سٹاک اینڈ پولٹر ی انڈسٹر ی کیلئے 3 کروڑ روپے جبکہ ڈیویلپمنٹ آف کیمل ملک ویلیو چین بائی ایڈوپٹنگ ما ڈرن سپلائی چین میکانزم فار انہانسنگ فارمرز پرافٹ ایبیلیٹی ان پنجاب پرا جیکٹ کیلئی1 کرو ڑ 51 لا کھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

قبل ازیں خزا نچی ڈاکٹر زبیر فارو ق نے کہا کہ یو نیورسٹی کو مالی سال 2018-19 ء میں 1ارب 56کروڑ80 لا کھ روپے بطور غیر ترقیاتی آمدنی متو قع ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخرا جات کا تخمینہ ایک ارب 63کروڑ50 لا کھ روپے لگایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کو مالی سال کے دوران 6کروڑ67 لا کھ روپے خسا رہ کا سا منا ہے۔ وائس چانسلر نے اجلا س کو بتایا کہ یونیورسٹی کو 76 کرو ڑ 78 لاکھ روپے اپنے وسا ئل سے حا صل کرنے کی توقع ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی تحقیقی و ترقیا تی پراجیکٹس کی طرف خاص تو جہ دے رہی ہے۔ یاد رہے آجکل 1 ارب 26کرو ڑ20 لاکھ روپے سے زا ئد مالیت کے 105 تحقیقی پراجیکٹس پر کام ہو ر ہاہے جو کہ اسا تذ ہ نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈ نگ ایجنسیو ں سے حا صل کئے ہیں۔