ْسابق چیف جسٹس آزادکشمیر و سابق محتسب راجہ خورشید کیانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 15:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سابق چیف جسٹس و سابق محتسب آزادکشمیرراجہ خورشید کیانی کی وفات پر محتسب سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس کا انقاد، اجلاس کی صدارت محتسب آزادکشمیر ظفر حسین مرزا نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محتسب سیکرٹریٹ ابصار حسین جرال و ادارہ کے آفیسران و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس میں سابق چیف جسٹس و سابق محتسب آزادکشمیر راجہ خورشید احمد کیانی کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ تعزیتی اجلاس میں محتسب سیکرٹریٹ کے ملازم محمدادریس خان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت و ایصال ثواب کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :