مظفرآباد ‘دستار فضیلت و تحفظ ختم نبوت و مدارس دینیہ کانفرنس 28جون کو منعقد ہوگی

منگل 26 جون 2018 15:57

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) دستار فضیلت و تحفظ ختم نبوت و مدارس دینیہ کانفرنس 28جون کی شام کو مرکز سواد اعظم اہل سنت والجماعت جامعہ دار العلوم الاسلامیہ مظفراباد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر و صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستا ن کی سرپرستی میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی پہلی نشست کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کے خلیفہ مجاز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن ممتاز روحانی شخصیت مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی ہونگے ۔

جبکہ کانفرنس میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے زعاء اور مشائخ کرام اور معروف نعت خواں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔جبکہ کانفرنس کی دوسری نشست دن 10بجے تا نماز جمعہ ہوگی ۔جس کے مھمان خصوصی پاکستان کے بزرگ عالم دین مولانا قاضی ارشد الحسینی ہونگے۔انتظامیہ کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :