پیرس نہیں۔۔۔ کراچی کو کراچی ہی بنائیں

معروف صحافی نے ن لیگی صدر شہباز شریف کے بیان" کراچی کو چھ ماہ میں پیرس بنا دوں گا" پر کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 15:14

پیرس نہیں۔۔۔ کراچی کو کراچی ہی بنائیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن 2018کی آمد آمد ہے اور اب سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔اسی سلسلے میں ن لیگی صدر شہباز شریف کراچی گئے اور وہاں ایک جلسے سے بھی خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں اپنے انتخابی حلقہ این ای249سے کامیاب ہونے کے بعد 500بستروں کا اسپتال ،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر بنانے ،،میٹرو بس او ر اورنج ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال میں شہر کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی ہوگا، 6 ماہ میں شہر میں کوڑے اور غلاظت کے ڈھیر ختم کرنے ہیں۔

جب تک کراچی کو ایشیاکا پیرس نہیں بناوں گا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کراچی کو پیرس بنانے سے پہلے شہباز شریف پنجاب کی حالت پر غور کریں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں انسان اور جانور ایک ہی پانی پیتے ہیں جب کہ لاہور میں سیورج کا پانی نہر میں جب رہا ہے جو کہ فصلوں کو لگایا جاتا ہے جب کہ اسی گندے پانی سے پھر صاف پانی بنایا جاتا ہے۔

رؤف کلاسرا نے پنجاب کے مختلف شہروں کی تصاویر بھی دکھائیں جس میں گندگی کے ڈھیر واضح دکھائے گئے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ کراچی اتنا خوبصورت شہر ہے۔کراچی کی ایک اپنی پہچان ہے اورشہباز شریف کراچی کو پیرس کیوں بنانا چاہتے ہیں۔کراچی کو کراچی ہی رہنے دیں۔یاد رہے شہباز شریف نے کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1997میں لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کیا تھا تو مزاق اڑایا گیالیکن میں اپنا کہا پورا کیا اور اب کراچی کو بھی جنوبی ایشیا کا پیرس بناوںگا۔

انھوں نے کہا کہ کراچیوالوں سے سیاسی مذاق کیا گیا،سب سے بڑا پانی کا مسئلہ ہے ،پہلے تین سال کراچی میںگھر گھر صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کرونگااور اس مسئلے کے حل کا آغاز بلدیہ ٹاون سے ہوگا اورنوجوانوں کو باصلاحیت بناکر روزگار دیں گے۔