عوام سبز باغ دکھانے والوں کو نہیں بلکہ 25 جولائی کو شیر کو پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ دینگے ‘پرویز ملک

بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں، لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 26 جون 2018 15:59

عوام سبز باغ دکھانے والوں کو نہیں بلکہ 25 جولائی کو شیر کو پہلے سے زیادہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو شیر کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کے ساتھ بھاری مینڈیٹ دیں گے تاکہ ادھورے منصوبے مکمل ہو سکیں اور ملک میں ترقی، خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جا سکے، عوام احتجاجی سیاست کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے بری طرح مسترد کر دیں گے۔

نیازی 5 حلقوں میں قسمت آزمائی کررہے ہیں لیکن انہیں کسی شہر کے عوام بھی پذیرائی نہیں دیں گے،عوام سبز باغ دکھانے والوں کا خود فیصلہ کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے این اے 127میں اپنی الیکشن مہم کے دوران کانرنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی گئی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے۔

متعلقہ عنوان :