انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کودہشت گردی کے مقدمہ میں 10سال کی سزا سنا دی گئی،

ساتھی سمیت گرفتار

منگل جون 15:59

انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کودہشت گردی کے مقدمہ ..
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کودہشت گردی کے مقدمہ میں 10سال کی سزا سنا دی ، مہر عبد الستار کو ساتھی سمیت عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ اوکاڑہ کینٹ کے دہشت گردی کے مقدمہ نمبری 731/15 میں 10سال قید بامشقت سنا دی جس پر مہر عبد الستار کو ساتھی عبد الغفور سمیت پولیس نے عدالت سے گرفتار کرلیا ، 2015میں 15فواریل میںپانی کے تنازع پر مزارعین اور حساس ادارے کے درمیان لڑائی میں دو افراد قتل اور کئی اہلکار زخمی ہو گئے تھے،جس پر مقدمہ میں مہر عبد الستار 109کے ملزم تھے ،مہر عبد الستار چند روز قبل ہی ضمانت پر ہائی سیکورٹی جیل سے دو سال کے بعد ہار ہوئے تھے اور ہارئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبد اللہ طاہر کی پی پی 188میں الیکشن مہم چلا رہے تھے عدالت میں گرفتاری کے بعد مہر عبد الستار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میںملٹری فارم کے مزارعین اورحلقہ پی پی 188کے ووٹرز کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام مزارعین اور ووٹرز اپنے ذاتی اختلافات کو ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عبد اللہ طاہر کی مکمل سپورٹ کریں اور ووٹ دے کر الیکشن میں کامیاب کروائیں ۔