پاپوا نیو گِنی میں 18برس بعد پولیو لوٹ آیا،

عالمی ادارے صحت دوبارہ پولیو کے کیس سامنے آنا خطرے کی گھنٹی، مزید بچوں کو اس وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے،بیان

منگل 26 جون 2018 15:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاپوا نیو گِنی میں 18 برس کے وقفے کے بعد پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق عالمی ادارہ صحت اور اس ملک کی حکومت کی طرف سے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صوبہ موروبے میں ایک چھ سالہ بچے میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جبکہ اسی باعث معذوری کی تصدیق مئی میں ہوئی۔ اسی علاقے کے دو دیگر صحت مند بچوں میں بھی پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وائرس کے پھیلاؤ کی علامت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مزید بچوں کو اس وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :