پولینڈ میں اجتماع کا حق شدید خطرے میں ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انتباہ

یورپی یونین کا بھی متنازعہ قانون سازی پرتحقیقات کااعلان،پولیش حکومت عدلیہ کی آزادی محدود کررہی ہے،بیان

منگل جون 15:59

برسلز/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی ملک پولینڈ میں اجتماع کا حق خطرے میں ہے۔۔ دوسری طرف یورپی یونین بھی اس حوالے سے تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے کہ آیا پولینڈ حکومت عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی کی طرف سے کہا گیا کہ پابندیوں پر مبنی قانون سازی کے ساتھ پولیس کے سخت رویے، ہراساں کیے جانے اور قانونی کارروائیوں کے سبب پولینڈ میں پر امن احتجاج کا حق خطرات کا شکار ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق پر امن احتجاج ایک حق ہے، مگر پولینڈ میں اسے شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف یورپی یونین بھی اس حوالے سے تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے کہ آیا پولینڈ حکومت عدلیہ کی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔