ٹرمپ کے دبائو کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ قابل نفرت،امریکاکے عالمی کردارکو دھچکا پہنچا،گفتگو

منگل 26 جون 2018 15:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دبا کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا دفاع کرے گا۔جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدرحسن روحانی نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پر امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :