سروس ٹریبونل آزاد جموں وکشمیر 2جولائی 2018سے سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کرے گا

منگل 26 جون 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سروس ٹریبونل آزاد جموں وکشمیر 02جولائی 2018سے سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق سینئر ممبر چوہدری اشفاق احمد اور میر تنویر حسین ممبر سروس ٹریبونل سوموار 02جولائی سے ہفتہ 07جولائی تک سرکٹ میر پور میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ ٹریبونل ہذا کے مجوزہ دورہ کے دوران سول جج کورٹ نمبر02میرپور تفویض شدہ اختیارات کی رو سے بطور رجسٹرار جبکہ ناظر سول کورٹ بحیثیت ریڈر سروس ٹریبونل سرکٹ میر پور اضافی فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :