مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا ترک صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
منگل 26 جون 2018 16:01
(جاری ہے)
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر اردغان تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔سید علی گیلانی نے کہاکہ تمام آزادی اور انصاف پسند ممالک اور خاص کر اسلامی ممالک کی تنظیموں پر ملی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں تاکہ ہمیں بھی بحیثیت انسان جینے کی آزادی نصیب ہو۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری سرزمین میں گزشتہ 70سال سے فوجی طاقت کے بل پر ظلم وستم کی ناقابل بیان داستانیں رقم کی ہیں اور اس ننگی جارحیت اور زبردستی قبضے کے خلاف اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کے باوجود ہم اس ظالم کے خونین پنجوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے جس کی بنیادی وجوہات میںجہاں بھارت کی ضد، ہٹ دھرمی اور اس کے زرخرید حواریوں کا گھناؤنا کردار رہا ہے وہیں عالمی اداروں اور خاص کر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی نے بھی بھارت کو اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کے لیے حوصلہ بخشتا ہے۔حریت چیئرمین نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے اور خاص کر کسی برادر ملک کی طرف سے ہمارے حق میں اٹھنے والی ہر آواز ہمارے حوصلوں اور جذبوں کو جلا بخشنے کا موجب بنتی ہے اور ہمیں اپنے مبنی برحق موقف پر اور زیادہ مضبوطی اور اعتماد کے ساتھ قائم رہنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ حریت راہنمانے کہا کہ ہم نے ہر حال میں بھارت کی بدترین غلامی سے نجات حاصل کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور ہم اپنے مقصد کے حصول تک اس عہد پر قائم ودائم رہیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.