پی پی کارکنان میرا دست و بازو، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا‘ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردوں گا

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار فیصل کا عشائیہ سے خطاب

منگل 26 جون 2018 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار فیصل نے کہا ہے کہ پی پی کارکنان میرا دست و بازو، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کرونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں سابق صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون چوہدری میرحیدر کیطرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر سندھ کے سابق صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر، بزرگ رہنما چوہدری میر حیدر صاحب نے پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر سندھ کے نومنتخب صدر سردار فیصل خان سمیت سندھ اور کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر اعشایہ کا اہتمام کیا جس میں رستم شیخ صاحب، چوہدری ثاقب نذیر صاحب، نذیر انجم صاحب، طارق وطن یار صاحب، سردار سلطان خان صاحب، نے شرکت کی ملاقات میں حالیہ الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر سندھ کی حکمت عملی اور پارٹی کے دیگر امور پر سابق صدر سے مشاورت اور مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر سابق صدر نے بھرپور ساتھ دینے اور نء تنظیم پر بھرپور اعتماد اور قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سردار فیصل نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو سندھ زون میں ناقابل شکست قوت بنا کر دم لیں گے، پیپلزپارٹی کے کارکنان کی مشاورت اور تعاون سے جماعت کو مضبوط بنا کر نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری، صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر کے ہاتھ مضبوط بنائیں گے، پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون پاکستان کے عام انتخابات میں سندھ میں پارٹی کی بھرپور الیکشن مہم چلائے گی، اور سندھ میں مقیم کشمیری پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران کو کامیاب بنائیں گے، اس موقع پر عشائیہ کی تقریب سے میزبان تقریب چوہدری میرحیدر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے نو نامزد کردہ عہدیداروں کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ملکر جماعت کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔