انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کا میرپور سے اسلام آباد تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالنے کا اعلان

منگل جون 16:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کا میرپور سے اسلام آباد تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالنے کا اعلان،پاک فوج کے حق میں بڑا اجتماع کرونگا،میرپورسے اسلام آباد تک پاک فوج کے حق میں بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی،اس سلسلہ میں تیاریاں جاری ہیں،میرپور،اسلام گڑھ،چکسواری،ڈڈیال،کھڑی شریف،منگلا،نیو سٹی،چتر پڑی،بھمبر،کوٹلی اور کھوئیرٹی میں رابطہ مہم مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ ریلی کے انعقاد کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،یہ ریلی آزاد کشمیر و پاکستان کی تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ میرپور سے اسلام آباد ریلی نکالنے کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، ملک میں امن کے قیام کیلئے ہماری افواج اور دیگر اداروں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن تاجراں اتحاد گروپ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے کیونکہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں امن ممکن ہوا۔جب تک پاک فوج ہے دشمن ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :