عید ملن پارٹی ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں تعطیل کر دی گئی

منگل 26 جون 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) عید ملن پارٹی ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں تعطیل کر دی گئی ،منگل کے روز ایجوکیشن بلاک میں منعقدہ پارٹی کے باعث تمام دفاتر کو11بجے بند کر دیا گیا،پارٹی میں نائب قاصد سے وائس چانسلر تک تمام ملازمین نے شرکت کی ،تعطیل کی وجہ سے آزادکشمیر بھر سے درخواستیں جمع کرنے آنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورسینکڑوں کی تعداد میں ملازمین سخت دھوپ میں کڑھتے رہے ،اس موقع پر موجود نوجوانوں نے یونیورسٹی حکام کے فیصلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پیٹ بھرنے کی خاطر آزادکشمیر کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کو بند کر دیا گیا ،درخواستیں جمع کروانے میں کل دو تین رہتے ہیں لیکن یونیورسٹی کے حکام پیٹ پوجا کے چکر میں پورا ادا رہ بند کر دیتے ہیں ،اگر تقریب کرنا ضروری ہی تھی تو شام کے وقت بھی منعقد کی جا سکتی تھی،تین بجے تک تمام دفاتر بند اور دفتری امور متاثر رہے جس کے بعد آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے لوگ بددعائیں دیتے واپس چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :