مظفرآباد‘بارشوں کا مبلہ، نالیوں میں مٹی کے ڈھیر، محکمہ شاہرات سڑکوں کی صفائی، پلیوں کی بھالی میں ناکام

شاہراہ سرینگر پر متعدد چھوٹے پل متاثر ہونے کا خطرہ

منگل 26 جون 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بارشوں کا مبلہ، نالیوں میں مٹی کے ڈھیر، محکمہ شاہرات سڑکوں کی صفائی، پلیوں کی بھالی میں ناکام، شاہراہ سرینگر پر متعدد چھوٹے پل متاثر ہونے کا خطرہ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے شاہراہ جہلم ویلی پر جگہ جگہ پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے سڑک سکڑتی جا رہی ہے اور محکمہ شاہرات نے چپ سادھ رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف شاہراہ جہلم ویلی پر نالوں پر بنائے گئے کروٹ کے نیچے مٹی اور ملبے کے ڈھیر لگ چکے ہیں جس باعث آئندہ بارشوں کی صورت میں یہ کروٹ بند اور نالوں کا پانی سڑک پر آجائیگا اور کروٹ ہاء کے متاثر ہونے کا بھی شدید خطرہ ہے۔شاہراہ جہلم ویلی پر محکمہ شاہرات توجہ دینے سے مکمل گریزاں ہے اور عوامی حلقوں میں محکمہ کی اس غفلت پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :