25 جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘مسلم لیگ کامیاب ہو کر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پاکستان میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ویژن کو جاری رکھے گی

علما مشائخ ونگ کے سینئر نائب صدر و وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل جون 16:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔۔پاکستان میں مقیم کشمیر ی ووٹرز نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے۔۔مسلم لیگ ن 25جولائی کو کامیاب ہو کر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پاکستان میں تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ویژن کو جاری رکھے گی ۔سازشی عناصر منہ چھپاتے پھرینگے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پرآزاد کشمیر کی علماء و مشائخ ونگ کے عہدیدران و کارکنا ن نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں بھر پور مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علما مشائخ ونگ کے سنیئر نائب صدر و وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الحق نقشبندی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کا مذید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ملک کو دہشت گردی سے نجات دی پاکستان میں سی پیک لے کر آئے بجلی کا بحران کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ،اور غریب کو ریلیف دی جس کی سزا انھیں نااہل کر کے دی گئی عوام نے ان کی نااہلی کے فیصلہ کو مستر د کر دیا ہے اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے سازشی عناصر عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن کی محبت کو نہیں نکال سکتے ،انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے جس دیددلیری سے کشمیر کونسل کو ختم کر کے کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہونے کی روایت قائم کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اب کشمیری عوام کو ان کا پورا حق ملے گا کشمیر کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا کام ہے جس کو راجہ فاروق حیدر خان نے عملی جامہ پہنایا ہے اس سے پہلے کی حکومتیں صر ف کشمیر عوام کا خون چونسنے کے لیے قائم ہو تی رہی ہیں پہلی بار کشمیر میں عوام دوست حکومت قائم ہوئی ہے۔