سعودی عرب، باپ کو نذر آتش کرنے پر بیٹے کا سر قلم

منگل 26 جون 2018 16:05

بیشہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب میں باپ کو نذر آتش کرنے کے جرم میں بیٹے کا سر قلم کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہر بیشہ کے مقامی حکام نے باپ کو پیٹرول چھڑک کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری عبداللہ بن مبارک البو عروق البیشی کو سرقلم کرکے سزائے موت دیدی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبدااللہ بن مبارک نے گھر میں سوئے ہوئے اپنے باپ کو پیٹرول چھڑ کر ہلاک کردیا تھا۔ اس نے پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگادی تھی جس سے باپ جل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ پولیس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کردیا تھا۔الزام ثابت ہونے پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنادی تھی۔