مکہ مکرمہ، شاہراہیں خواتین ڈرائیور سے خالی

مکہ میں ابھی تک خواتین کا کوئی ڈرائیونگ اسکول نہیں کھولا گیا، مکی خواتین کی دہائی

منگل 26 جون 2018 16:05

مکہ مکرمہ، شاہراہیں خواتین ڈرائیور سے خالی
مکہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے باوجود مکہ مکرمہ خواتین ڈرائیور سے خالی ہے، مکہ میں ابھی تک خواتین کا کوئی ڈرائیونگ اسکول نہیں کھولا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درآمد کے باوجود مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سڑکیں اور شاہراہیں ڈرائیور خواتین سے خالی دیکھی گئیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خواتین ڈرائیوروں کے حوالے سے شاندار تقریبات ہوئیں جبکہ مکہ شہر میں اس طرح کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مکہ کی بعض خواتین نے اس خوشی میں حصہ لینے کیلئے صرف گاڑیو ںکے شو روم جانے پر اکتفا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ محکمہ ٹریفک نے خارجی لائسنس کے بدلے سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سہولت مہیا کی تھی۔ بعض خواتین نے سعودی لائسنس حاصل کرلئے تھے۔ مکہ کی لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا کوئی اسکول نہیں کھولا گیا۔