اکادمی ادبیات کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل کا یوسف حسن کے انتقال پرِ اظہار تعزیت

منگل 26 جون 2018 16:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین اکادمی ادبیات سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے ممتازترقی پسند شاعر ، نقاداور دانشور یوسف حسن کے انتقال پرِ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یوسف حسن کا شمار مایہ ناز شاعروں اور نقادوں میں ہوتا ہے ،ان کی وفات سے اردو ادب ایک اہم لکھاری سے محروم ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے ممتازترقی پسند شاعر،نقاد اور دانشوریوسف حسن کے انتقال پرایک تعزیتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں اکادمی ادبیا ت پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور اکادمی کے افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔ چیئرمین اکادمی نے کہا کہ یوسف حسن نے پاکستانی ادب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین اکادمی نے کہا کہ وہ سچے ، کھرے اور محب وطن لکھاری تھے،اردو ادب کے لئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ بلا شبہ اردو ادب ایک باکمال تخلیق کار سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف حسن نظریاتی ادیبوں کی صفِ اول میں شامل تھے اور عمر بھر ترقی پسند ادب سے وابستہ رہے۔ سید جنید اخلاق، چیئرمین اکادمی اور ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل اکادمی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :