الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے

منگل جون 16:08

الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے لئے 16نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔

الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق خلاف ورزی پر بین الاقومی مبصر مشن کی اکریڈیٹیشن منسوخ کی جاسکتی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے ساتھ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہو گا۔

(جاری ہے)

حلف نامے کے مطابق بین الاقومی مبصرین ملکی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی قوانین کی پاسداری بغیر سیاسی اور معاشی وابستگی سے کریں گے۔ بین الاقوامی مبصرین پر ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا۔ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا ملکی قوانین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات اور حکام کا خیال رکھنا لازم ہو گا۔ الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقومی میڈیا اور مبصرین کو کسی سیاسی وابستگی اور امیدواروں کے ساتھ غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو۔ بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کے پاس الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ بین الاقومی مبصر اپنی ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا۔

مبصر تنظیموں کی جانب سے نامزد شخص جنرل الیکشن سے متعلق رائے دے سکے گا۔ مبصر تنظیم عام انتخابات سے متعلق اپنی تجاویز۔ آراء اور سفارشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔ بین الاقومی مبصرین کے لیے الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی رکھنا لازم ہو گا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقومی مبصرین بروقت ویزا کے حصول کیلیے درخواست دے گا۔ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بین الاقومی مبصرین ملک میں مزید قیام نہیں کر سکیں گے۔