اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک، ایف اے، بی اے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے

منگل 26 جون 2018 16:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے، بی اے اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے ۔ یونیورسٹی نے سعودی عرب، کویت، قطر،متحدہ عرب امارات،عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردیئے ہیں۔

یہ اعلان کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ،ْ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔